تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:9

کراچی:ا سکول پر دہشتگردوں کا حملہاور فائرنگ درندگی ہے،حامدموسوی

جیو نیوز - اسلام آباد…قائدملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے ہفتہ کوکراچی بلدیہ ٹاؤن کے ایک اسکول پر دہشتگرد ی اورفائرنگ،مردان میں دہشتگردی کے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اور گزشتہ روز پشاور میں آئی جی ایف سی کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید ر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذموم کاروائیاں عام انتخابات کیلئے خطرہ اور مشترکہ دشمن کی گھناؤنی سازش ہے۔علامہ ملک اجلال حیدر الحیدری آف ٹانک کی سرکردگی میں ٹی این ایف جے ریجنل کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دہشتگردی کے تازہ سانحات پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن ملک میں خانہ جنگی کی فضاء پیدا کرنے کیلئے پاکستان کی بقاء و سلامتی کیخلاف پختہ عزم کیساتھ مصروفِ عمل ہے لہذا عوام کو آنیوالے خطرات سے نمٹنے کا خود انتظام کرنا ہوگا کیونکہ ایک صوبے کی نگران حکومت کی کابینہ کے ارکان سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر قائد اعظم کے مزار پر حاضری کیلئے نہیں جاسکے وہ عوام کے جان ومال کی حفاظت و نگرانی کیا کریں گے؟انھوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ عوام کوگاجرمولی کی طرح کاٹا جارہاہے لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں‘حکومت نام کی کوئی شے نہیں ہے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ ہمیں ہر صورت میں دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے ایک ایساچارٹر لانا ہوگا جو دہشتگردی اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے اور ملک و قوم کو بچائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.