تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:19

شریف برادران نے معاہدہ توڑا، الیکشن کمیشن نوٹس لے، رحمان ملک

جیو نیوز - اسلام آباد … سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے 10 سال تک پاکستان نہ آنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، الیکش کمیشن نوٹس لے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف نے پرویز مشرف حکومت سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ 10 سال پاکستان نہیں آئیں گے، لیکن انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، چیف الیکش کمشنر کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کاروائی کرنی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.