تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:19

لاہور: 11مئی کا سورج لٹیروں کیلئے سیاسی موت کا پیغام ہوگا، منظور وٹو

جیو نیوز - لاہور … پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ اب الیکشن کا میدان سجے گا اور پی پی پی اچھے نتائج دے گی، 11 مئی کا سورج لٹیروں کیلئے سیاسی موت کا پیغام ہوگا، بلاول بھٹو بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ 11 مئی کاسورج پنجاب کے عوام کیلئے ترقی و خوشحالی اور لٹیروں کیلئے سیاسی موت کا پیغام ہوگا، اگلے 5 سال میں پیپلزپارٹی کی ترجیح رو ٹی، کپڑا، مکان ،صحت اور تعلیم ہوگی۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت بناکر تعلیم اور صحت پر 5 ہزار ارب سے زائد خرچ کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ 5 سال جمہوریت کا سفر آسان نہیں تھا، یہ معجزہ صدر زرداری کی مفاہمانہ سیاست کی وجہ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.