31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:39
انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم
جیو نیوز - کراچی… انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ڈیڈلائن آج رات 12بجے ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 اپریل تک جاری رہے گی، الیکشن کمیشن پہلے ہی مختلف محکموں سے نادہندگان کی فہرست طلب کرچکاہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملک بھرسے7 ہزارکاغذات نامزدگی موصول ہوئے، 13 سیاسی جماعتوں نے اقلیتی نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں فہرستیں جمع کرادیں، ان جماعتوں میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز، مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ(ق)، اے این پی اور جے یو آئی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 11 نشستوں کیلئے 106 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے، جبکہ اقلیتوں کی 3 نشستوں کیلئے 58 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں کیلئے 45 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبرپختونخوا کی 8 جماعتوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرستیں جمع کرادیں جبکہ سندھ میں خواتین کی مخصوص 14 نشستوں پر 101 سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔