تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 22:49

سپریم کورٹ :جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان نے 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق خبروں کاازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چیرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کوآج طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کریگا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 54 سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی تھیں۔ ایچ ای سی رپورٹ کے مطابق 189 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کروائی جبکہ 19 ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیسز ماتحت عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.