تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:59

لاڑکانہ میں بڑے سائز کے ہورڈنگس اور بل بورڈز کو ہٹانے کا کام شروع

جیو نیوز - لاڑکانہ…الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاڑکانہ شہر میں بڑی سائز کے ہورڈنگس اور بل بورڈز کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے تمام چوراہوں اور سڑکوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ سائز سے بڑے سائز کے تمام ہورڈنگز ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ اس مہم سے سب سے زیادہ پیپلز پارٹی متاثر ہوئی ہے جس کی جانب سے مختلف سیاسی رہنماوٴں نے صدر زرداری، فریال تالپور،بے نظیر بھٹو ،بلاول زردار ی اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر پر مشتمل بڑے بڑے بورڈز تقریباً ہر چوک اور سڑکوں پر لگا رکھے تھے۔ اس مہم کے نتیجے میں کئی چوک اپنی اصل خوبصورت شکل میں آگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.