تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:19

امیدواروں کی بے رحمانہ جانچ پڑتال کی جائے گی: الیکشن کمیشن

جیو نیوز - اسلام آباد…عام انتخابات 2013 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ 2008 کے مقابلے میں اس بار امیدواروں کی نصف تعداد سامنے آئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی بے رحمانہ جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ 24 مارچ سے شروع ہونے والا کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ ختم ہوا، انتخابی اکھاڑے میں اب کوئی نیا امیدوار نہیں اتر سکتا۔ پہلے یہ مرحلہ 6 دن پر مشتمل تھا لیکن بعد میں الیکشن کمیشن نے دو دن بڑھا دیے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے سات ہزار سے زائد امیدوارون نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ امیدواروں کے کوائف آج سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے عمل کے ساتھ ہی اسکروٹنی کا کام بھی شروع کر دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 3000 سے زائد کاغذاتِ نامزدگی نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نیب کے ذریعے اسکروٹنی کے بعد ریٹرننگ افسران کو واپس بھجوائے جا چکے ہیں۔ایڈشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی بے رحم جانچ پڑتال ہو گی۔ افضل خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں وہی امیدوار جیتے گا جس کو ووٹ ملیں گے، بندوق کے زور پر کوئی امیدوار نہیں جیت سکتا۔ سیاسی موسم اپنے جوبن پر آچکا ، ہر جانب جلسوں کی بہار اور سیاسی جماعتوں کی طاقت کے مظاہرے،سیاست دانوں اور کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر اور یہ الیکشن فیسٹیول انتخابی مہم کے ختم ہونے تک چلتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.