1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:59
کراچی جانے والی 22انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جیو نیوز - جعفر آباد…کراچی جانے والی 22انچ قطر کی گیس پائپ لائن علاقہ ملگزار میں دھماکے سے تباہ ہوگئی، جس کے بعد کراچی کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان سوئی نادرن کے مطابق سسٹم میں 190ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث آج فیصل آباد، ملتان، جھنگ، بہاولپور اور دیگر علاقوں کو سی این جی نہیں ملے گی، گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر انڈسٹری کو بھی گیس نہیں ملے گی۔