تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:49

شانگلہ :پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

جیو نیوز - شانگلہ …شانگلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شانگلہ کی تحصیل پورن میں صبح سویرے پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.