تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:19

نگران وزیراعظم کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال درخواست کی سماعت خود کریں گے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عمل قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ۔ درخواست گزار مرید حسین نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ کی تقرریاں کالعدم قرار دی جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.