1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:25
ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، صدر زرداری کی لاڑکانہ آمد متوقع
جیو نیوز - کراچی…سندھ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جس کے بعد صدر زرداری کا آج لاڑکانہ پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نوڈیرو ہاؤس جا کر مقامی قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فریال تالپور کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں ٹکٹوں کے معاملے کو حل کرلیا جا ئے۔