تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:45

انتخابی سامان کی ترسیل: الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے

جیو نیوز - اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی ترسیل کیلئے پاک فوج سے 2 ہیلی کاپٹر مانگ لئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط کے مطابق پاک فوج سے 2 ہیلی کاپٹر مانگے گئے ہیں، انتخابی فہرستیں بذریعہ ہیلی کاپٹر بلوچستان پہنچائی جائیں گی۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بیلٹ پیپرز پہنچانے کیلئے بھی ہیلی کاپٹر درکار ہوں گے۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں ہیلی کاپٹرز اور 130 کے ذریعے مختلف علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.