تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:35

ملت جعفریہ ووٹ سے اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ، مولانا حسن ظفر

جیو نیوز - کراچی …ملک میں جاری قتل و غارت گری اندرونی و بیرونی سازشوں کا شاخسانہ ہے ، دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکائے بغیر ملک میں امن و امان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اس ملک کی تقدیرکا فیصلہ خود ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ ملت جعفریہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہے ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کے ذریعے ذمہ دار، دیانت داراور امین اشخاص کو اسمبلیوں میں پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی سے وحدت الیکشن سیل ،میں ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا ملک عزیز پاکستان دہشت گردی، انتہاپسندی، ناانصافی، بددیانتی، بھتہ خوری اور بدتہذیبی کی لپیٹ میں ہے۔اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی طاقت سے ناآشنا ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احساس ذمہ داری اور غور و فکر سے کام لیتے ہوئے ووٹ کی طاقت سے صرف ان لوگوں کو مضبوط کریں جو واقعی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں ملت جعفریہ سے پْرزور اپیل کی کہ وہ عوام میں اس شعورکو اجاگر کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو استعمال میں لائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.