تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:38

فلسطین مسلح مزاحمت اور جہاد سے آزاد ہوگا، فلسطین فاؤنڈیشن

جیو نیوز - کراچی…فلسطینی قیدی ایمن الشروانہ کی بھوک ہڑتال کامیاب ہوگئی ہے اور دو سو ساٹھ روز بعد اسرائیلی جیل سے آزادہو گئے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے فلسطینی عوام اور حماس سمیت جہاد اسلامی کو مبارک بادکا پیغام بھیجا گیا ہے۔دوسری جانب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین مسلح مزاحمت اور جہاد سے آزاد ہوگا، اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے۔ عنقریب تحریک مزاحمتاسرائیل کو اپنے پاوں تلے روند دے گی۔انہوں نے نے تمام اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں مسلح مزاحمت اور جہاد کی حمایت کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.