تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:45

عام انتخابات میں ووٹ کا صحیح استعمال قومی فریضہ ہے،محمد علی جعفری

جیو نیوز - کراچی…آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کا صحیح استعمال قومی فریضہ سمجھ کر کرنا ہوگادرپیش مسائل کی اصل وجہ انتخابی عمل میں عدم توجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ درپیش مسائل کارونا رونے کے بجائے اپنے ووٹ سے تبدیلی کی بنیاد رکھنا ہوگی آج پھر مختلف بہانوں سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عوام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ نہ دیں،انھوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ہی لوگوں کے دلوں کو جیتے گی کیونکہ پرویز مشرف نے ہر لمحے غریب عوام کو پہلے ترجیح دی ہے اور وہ عوام کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.