1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:45
پشاور: گرڈ اسٹیشن پر راکٹ حملہ، متعدد علاقوں کی بجلی غائب، 2 افرادزخمی
جیو نیوز - پشاور....بڈھ بیر شیخ محمدی میں گرڈ اسٹیشن پر راکٹ حملے کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر شیخ محمد میں رات گئے راکٹ حملے کیا گیا ، حملے کے بعد گرڈاسٹیشن میں آگ لگ گئی اور متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ راکٹ حملے میں 2 افراد زخمی بھی زخمی ہوگئے۔