تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:45

پشاور گرڈاسٹیشن پر راکٹ حملہ، 2افراد جاں بحق،کئی علاقوں کی بجلی معطل

جیو نیوز - پشاور....نواحی علاقے بڈھ بیر میں شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر راکٹ حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا اور شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم شر پسندوں نے رات گئے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر کئی راکٹ فائر کئے۔ حملے میں ایک پولیس اہل کار اور واپڈا کا ایک ملازم زخمی ہوئے جو اسپتال لے جائے جانے کے دوران راستے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچھ افراد لاپتہ بھی ہیں۔ راکٹ گرنے سے گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔واقعے کے بعد پشاور کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.