2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:15
پنجاب میں کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران فارغ
جیو نیوز - لاہور....پنجاب کی نگران حکومت نے شہبازشریف دورمیں کنٹریکٹ پررکھے گئے متعدد اعلیٰ افسران اورمحکموں کے سربراہوں کوگھربھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق جن افسران کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے ڈائریکٹرجنرل والڈ سٹی کامران لاشاری ، سیکرٹیری قانون ابوالحسن نجمی ، ایم ڈی میٹروبس اتھارٹی سبطین مغل حلیم شامل ہیں ، انکے علاوہ صوبائی محتسب جاوید محمود ، کنسلٹنٹ پنجاب پولیس میجر مبشر ، پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے چیئرمین راجہ انور، ایم ڈی سالڈویسٹ مینجمنٹ احمد رافع عالم کا کنٹریکٹ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر ،ایم ڈی فرانزک لیبارٹری، ڈاکٹر اشرف اورپنجاب ریونیوز اتھارٹی کے چیئرمین افتخار قطب بھی فارغ کردیئے گئے۔