2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:45
کراچی: سولجر بازار اور پٹیل پاڑہ میں پولیس آپریشن، 8 افراد گرفتار
جیو نیوز - کراچی....لسبیلہ چوکی حملے کے بعد سولجربازار اور پٹیل پاڑہ میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق سولجر بازار،البیلا سگنل،پٹیل پاڑہ اور دربن بازار کے علاقوں میں پولیس نے ریزو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران پولیس کی اضافی نفری نے حصہ لیا ،جس کے دوران رہائشی مکانات اورمشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن گزشتہ روز لسبیلہ سگنل پر واقع ٹریفک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والی حملے کے ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کیا گیا ہے۔