2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:3
جعلی ڈگری کیس : سزا پانیوالے خلیفہ عبدالقیوم کو سینٹرل جیل بھیج دیا گیا
جیو نیوز - ڈیرہ اسمٰعیل خان …جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو عدالت کی جانب سے 3 سال قید،5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ خلیفہ عبدالقیوم انتخابات 2008 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔