تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:13

چیئرمین نیب نے27 جنوری2013 کو صدر کو خفیہ خط لکھا، وکیل صفائی

جیو نیوز - اسلام آباد…چیئرمین نیب فصیح بخاری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے 27 جنوری 2013 کو صدر کو خفیہ خط لکھا ، ان کے تقرر کی مجاز اتھارٹی صدر ہیں اور وہ انہیں ہی جوابدہ ہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ خط خفیہ تھا تو میڈیا کے ہاتھ کیسے لگا، کیا اس معاملے کی انکوائری کی گئی؟جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ فصیح بخاری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت توہین عدالت کو کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے، اس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کیس میں اس متعلق جواب دیا جا چکا ہے، لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو بینچ توہین عدالت کارروائی کا آغاز کرے وہ خود سماعت نہیں کر سکتا، چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کسی دوسرے بنچ کو بجھوایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے میڈیا کو خط نہیں دیا، اس لیے توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد چیئرمین نیب کو فیئر ٹرائل کا موقع ملے گا، ان کے خلاف ثبوت نہ ملے تو وہ بری ہو جائیں گے، مزید سماعت گیارہ اپریل کوہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.