تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:43

ملک بھر سے 13 ہزار 48 کاغذات نامزدگی جمع

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے 13 ہزار 48کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے، جن میں 7 ہزار سے زائد کی جانچ پڑتال بھی مکمل کی جاچکی ہے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 13 ہزار48امیدواروں نے کاغذآت نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن کی جانچ پڑتال جاری ہے، اب تک 7 ہزار 69کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرکے انہیں ریٹرننگ افسران کو بھجوا یا جاچکا ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال 7 اپریل تک جاری رہے گی۔ جانچ پڑتال کے عمل میں ایف بی آر، نادرا اوراسٹیٹ بینک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔7 اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہی یہ بات سامنے آئے گی کہ آرٹیکل 62 اور 63کی چھلنی سے کون کون سا امیدوار گزرنے میں کامیاب ہوسکا۔ اگلے مرحلے میں 8 سے 10 اپریل تک، منظور یا مسترد شدہ کاغذات کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔دوسری طرف یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں176 پولنگ اسٹیشنز ایسے ہوں گے جو ٹینٹ میں قائم کیے جائیں گے اور وہاں الیکشن کمیشن کو پولنگ کیلئے عمارت دستیاب نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.