تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:36

پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری

جیو نیوز - اسلام آباد… سابق صدرپرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ این اے 48 سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی، اے ٹی سی کوئٹہ میں مقدمات کا ذکر بھی ہے،جبکہ پتہ پارک روڈ چک شہزاد درج اسلام آباد درج ہے۔مشرف کے کاغذات نامزدگی؛مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں مقدمات کا ذکر بھی ہے اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 64 کروڑ ،50 لاکھ 11 ہزار 465 روپے درج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.