تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:56

الیکشن کمیشن کے تمام وفاقی اور صوبائی سیکریٹریزکی تبدیلی کے احکامات

جیو نیوز - اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے تمام نگران حکومتوں کو وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز تبدیل کرنے کے ساتھ تمام خودمختاراورنیم خودمختاراداروں کے سربراہان بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک اعلامیے میں کہاہے کہ نگران حکومتیں تمام وفاقی اور صوبائی سیکرٹیریز تبدیل کر دیں تاہم اگر وفاقی یاکوئی صوبائی نگران حکومت کسی سیکریٹری کوعہدے پربرقراررکھناضروری سمجھتی ہے تووہ ایساکرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے سربراہان بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.