2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:16
8ہزارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے تیرہ ہزار اڑتالیس کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے۔ جن میں8ہزار کی جانچ پڑتال بھی مکمل کی جاچکی ہے۔عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیرہ ہزارا ڑتالیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، جن کی جانچ پڑتال جاری ہے ، اب تک 8ہزار کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرکے انہیں ریٹرننگ افسران کو بھجوا یا جاچکا ہے ، کاغذات کی جانچ پڑتال سات اپریل تک جاری رہے گی۔جانچ پڑتال کے عمل میں ایف بی آر ، نادرا اوراسٹیٹ بینک کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔سات اپریل کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہی یہ بات سامنے آئے گی کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی چھننی سے کون کون سا امیدوار گزرے میں کامیاب ہوسکا۔ اگلے مرحلے میں آٹھ سے دس اپریل تک ، منظور یا مسترد شدہ کاغذات کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ۔دوسری طرف یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں 176 پولنگ اسٹیشنز ایسے ہوں گے جو ٹینٹ میں قائم کیے جائیں گے اور وہاں الیکشن کمیشن کو پولنگ کیلئے عمارت دستیاب نہیں۔