2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:26
قمرزمان کاتحریک انصاف سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شمولیت کااعلان
جیو نیوز - پشاور…اسکواش کے سابق عالمی چیمپین قمرزمان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔پشاورمیں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگومیں اسکواش کے سابق عالمی چیمپین قمرزمان نے کہاکہ وہ نظام کی تبدیلی کامشن لے کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ تاہم تحریک انصاف کے اندرونی حالات نے اُنہیں انتہائی مایوس کیاہے۔ قمرزمان نے کہاکہ عمران خان کے اِرد گرد وہی لوگ جمع ہورہے ہیں، جو ہردورمیں اقتدار سے چمٹے رہتے ہیں۔قمرزمان کہناتھاکہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کی مناسب تربیت کے بجائے ایسے کلچرکوفروغ دیاجارہاہے جو ہماری اقدارکے خلاف ہے۔