تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:36

نئی حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست،سماعت کل تک ملتوی

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ دلائل میں ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیاں کرناغیر قانونی ہے۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ڈاکٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیاتھا اس کے بعد حلقہ بندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جو خلاف قانون ہے۔بعد میں عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.