2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:46
جنگلہ بس سروس نے پنجاب کو کنگلا کر دیا ،چودھری پرویز الٰہی
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز دور کی جنگلہ بس سروس نے پنجاب کو کنگلا کر دیا ،پانچ سال ملنے کے باوجود پنجاب میں لیگی حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا،این اے 110 گجرات سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر وقار گیلانی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ،لاہور میں وقار گیلانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگومیں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں پنجاب میں بھرپور کام کیے ، ن لیگ والوں کو موقع ملا مگر لوٹ مار کے سوا کچھ نظر نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے حوالے سے میڈیا بہترین جج ہے ،وہ عوام کی رہنمائی کرے،پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے معاہدہ کر کے باہر گئے تھے، 10سال بعد ہی واپس آئے ، ،پرویز مشرف کی واپسی پر ن لیگ کی خاموشی کا ن لیگ سے ہی پوچھنا چاہیے،اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی تصویریں بنوانے کیلئے بار بار فوٹوگرافروں کو بلاتے رہے ۔