تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:56

شیخ محمدگرڈ اسٹیشن پر حملے سے ایک ارب روپے کا نقصان ہوا، پیسکو

جیو نیوز - پشاور …پشاور میں شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر حملے سے تقریبا ایک ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،جب کہ واپڈا کے چار اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ ترجمان پیسکوشوکت افضل کے مطابق شیخ محمدی گرڈاسٹیشن پرشدت پسندوں کے حملے سے تقریباًایک ارب کانقصان ہوا، جبکہ واپڈا کے چارملازمین شہاب،فہیم،حافظ فیض اورذیشان حملے کے بعدسے لاپتاہیں۔ترجمان پیسکو کے مطابق واپڈا،پولیس اوردیگرادارے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں،حملے میں کنٹرول روم،160ایم وی اے کے3پاورٹرانسفارمرتباہ ہوئے اور450ایم وی اے کے2پاورٹرانسفارمروں کوبھی تباہ کردیاگیا،اِس کے علاوہ حملہ آوروں نے اسکول بس اورنجی گاڑی سمیت6گاڑیوں کوآگ لگائی،حملے سے گرڈاسٹیشن کوشدیدنقصان پہنچا جس کی وجہ سے اُسے بجلی کے قومی تقسیم کے نظام سے الگ کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.