2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:36
خواجہ سعد رفیق اورنبیلہ طارق کے درمیان ٹکٹوں کے مسئلے پرتلخ کلامی
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور ڈاکٹرنبیلہ طارق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی مخصوص نشستوں کے معاملے پر ہوئی ۔ڈاکٹر نبیلہ طارق نے الزام عائد کیا کہ سعد رفیق نے خواتین کی مخصوص نشستوں سے اُن کانام نکلوایا۔ڈاکٹر طارق نبیلہ کے مطابق وہ پارٹی قیادت کو مخصوص نشست سے متعلق سیکریٹریٹ میں درخواست دینے آئی تھی کہ اِس دوران خواجہ سعد رفیق سے آمنا سامنا ہوگیا جب میں نے اُن سے اس مسئلے پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مجھے سخت باتیں کہیں۔دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے تمام واقع کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ میں کسی خاتون سے الجھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اورالزام بے بنیاد ہے۔