2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:56
شاہ زیب قتل کا مقدمہ عام عدالت میں چلانے کی درخواست دائر
جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے بجائے عام عدالت میں چلانے کی درخواست دائر کردی گئی۔شاہ رخ جتوئی کی جانب سے شفقت معصومی ایڈوکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی آسٹریلوی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔وہ عادی مجرم، دہشت گرد یا کسی کالعدم تنظیم کا رکن نہیں ہے نہ ہی کسی جرم میں سزایافتہ ہے اس بناء پر قائم مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کے پانچ مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور شاہ زیب قتل کیس سیشن عدالت میں منتقل کیا جائے۔