تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:46

کارکنان کی شہادت پر تعزیت، انتخابی منشور انقلابی ہے، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کاانتخابی منشور ایک انقلابی منشورہے جوفلسفہ ء حقیقت پسندی اورعملیت پسندی کی بنیادپرتیارکیاگیاہے۔انہوں نے یہ بات لاہورمیں پنجاب ہاوٴس پرایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داروں ،کارکنوں اورانتخابی امیدواروں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک صحیح اورسچی انقلابی تحریک ہے جوملک میں حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کاانقلاب برپاکرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے جاگیردار ، وڈیرے اور بڑے بڑے سرمایہ دار ایم کیوایم اوراس کے انقلابی پیغام کوپسند نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ تمام تر سازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودایم کیوایم کانظریہ ملک کے چپے چپے میں تیزی سے پھیل رہاہے ۔انھوں نے سینٹرل پنجاب کے تمام حق پرست کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ آپ کی یہ بے مثال جدوجہد ملک میںآ نے والے انقلاب کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے سینٹرل پنجاب کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو شاباش دی اور ان کے عزم و حوصلہ کی تعریف کی۔دریں اثناء الطاف حسین نے قصبہ علیگڑ ھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن حفیظ اللہ خان اورپاک کالونی سیکٹریونٹ 192/193کی کمیٹی کے رکن محمدآصف جمیل انصاری کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے حفیظ اللہ خان شہیداورمحمدآصف جمیل انصاری شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔(آمین)۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے قصبہ علیگڑ ھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن حفیظ اللہ خان اورپاک کالونی سیکٹرکی کمیٹی کے رکن محمدآصف جمیل انصاری کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی دہشت گردی و بربریت قرار دیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد عناصر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کا چن چن کر قتل عام کررہے ہیں تاکہ شہر کی امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرکے اسے تباہ و برباد کیا جاسکے ، انہوں نے کہاکہ کارکنان کے قتل میں ملوث کالعد م پیپلز امن کمیٹی کے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حفیظ اللہ خان شہید اورمحمدآصف جمیل انصاری شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت و سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حفیظ اللہ خان اورمحمدآصف جمیل انصاری کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار داقعی سزادی جائے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.