تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:57

آزادانہ انتخابات کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے ، نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں رونق چاہتے ہیں ، بسنت کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم جائزہ لے ر ہے ہیں کہ یہ دیکھے بیورکریسی میں کس کو کہا ں رکھنا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نگران وزیر اعلی نے کہا پنجاب میں آزادانہ انتخابات قومی ذمے داری ہے ، ایس ایچ او سے لے کر اعلی افسران تک سب کو تبدیل کر دیا جائے گا۔یہ ایک نیشنل ٹاسک ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر جذباتی فیصلہ نہیں کرینگے، چاہتے ہیں کہ پنجاب بھر میں رونق آئے، میلے ٹھیلے بھی ہونے چاہییں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ نجم سیٹھی کے ذریعے اقتدار کی منتقلی اہم ہوگی۔اس سے قبل نگران و زیر اعلی نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اورامن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.