تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:46

نواب شاہ میں غیرت کے نام پر 2بہنوں سمیت 4افراد قتل

جیو نیوز - نواب شاہ…نواب شاہ میں بھائیوں نے اپنی دو بہنوں سمیت چار افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نواب شاہ کے قریب گوٹھ گلزار زرداری کے رہائشی اسماعیل اور یوسف کوملزم بھائیوں موسیٰ اور شوکت زرداری نے کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد میں ملزمان گھر گئے اور اپنی بہنوں قزبانو اور شہزادی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کے بعد ملزموں نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی۔ ملزمان اور مقتول آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیرت کے نام پر قتل کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.