تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:56

لاہور: ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق

جیو نیوز - لاہور…لاہور ایئرپورٹ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق، خاوند زخمی جبکہ دو سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ صوبیہ اپنے خاوند عامر اور دو سالہ بچے کے ہمراہ کراچی سے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور کے علاقہ صدر آئے ہوئے تھے۔صوبیہ اپنے خاوند اور بچے کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جا رہے تھے کہ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں صوبیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا خاوند زخمی ہوگیا، حادثے میں ان کا دو سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔پولیس نے فرار ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.