3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:7
تصویر کے بغیر انتخابی فہرستوں کی چھپائی مکمل،کراچی کیلئے فیصلہ آج متوقع
جیو نیوز - اسلام آباد…تصویر کے بغیر انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام مکمل ہو گیا ہے ، ذرائع کے مطابق تصویروں والی انتخابی فہرستیں آئندہ ہفتے سے چھاپی جائیں گی۔دوسری جانب کراچی کی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کے کام کے آغاز کیلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔