3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:28
کے پی 90 چترال ٹو سے خاتون امیدوار عاصمہ محمود میدان میں آگئیں
جیو نیوز - چترال…خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 90 چترال ٹو سے ایک خاتون وکیل عاصمہ محمودبھی جنرل نشست پر اانتخاب لڑ رہی ہیں۔ اس حلقے میں 22 امیدواروں کے درمیان ٹاکرہ ہوگا۔ عاصمہ محمود چترال سے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے والی تیسری خاتون ہیں۔ اس سے قبل بیگم نصرت بھٹو اور بیگم شیرولی خان چترال سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔ عاصمہ کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے سردار حسین، مسلم لیگ کے سعید احمد، تحریک انصاف کے رحمت غازی ، اے پی ایم ایل کے غلام محمد سمیت 21 امیدواروں سے ہے۔چترال کی بلندترین چوٹی تریچ میر کے دامن میں وادی تریچ میں پیدا ہونے والی عاصمہ محمود پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے۔ وہ گذشتہ پانچ سال سے وکالت کر رہی ہیں۔جیو نیوز سے گفت گو میں عاصمہ نے بتایا کہ وہ اپنے پسماندہ علاقے کی غریب خواتین کے حقوق کی خاطر انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں اور وہ پرامید ہے کہ وہ بڑے بڑے بت گرادے گی۔