3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:28
پشاور:بڈھ بیر میں شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جا ری
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوتے ہی کنٹرول روم کو تباہ کردیا۔ پولیس کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 8کنال اراضی پر پھیلے گرڈ اسٹیشن پر صرف 7 پولیس اہل کار تعینات تھے۔گرڈ کا ایک حصہ قبائلی علاقے سے صرف چار کلومیٹر دور ہے۔قبائلی علاقے سے گرڈ تک چار کلومیٹر کے اندر کوئی ناکہ بندی نہیں ہے۔جس کی وجہ سے حملہ آور بآسانی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور چارافراد کو اغوا کرکے لے گئے۔رپورٹ کے مطابق مغویوں کو نواحی علاقوں میں رکھا گیا ہے۔ جن کی بازیابی کے لئے آپریشن کیا جارہا ہے۔