تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:18

ارشد پپو قتل کیس میں نامزد تین ملزمان لیاری سے گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں ارشد پپو قتل کیس کے تین ملزمان کو لیاری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی سٹی احمد جمال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ارشد پپو کیس میں نامزد تین ملزمان کو لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں زبیر بلوچ،یاسرڈاڈا،شاہ جہان بلوچ شامل ہیں۔انور محمد بلوچ عرف بابا لاڈلا،زاہد لاڈلا،آصف تانا،فیصل پٹھان،یاسر پٹھان اورعزیر جان بلوچ مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔ گرفتار ملزم زبیر بلوچ ،عزیر جان بلوچ کا بھائی ہے۔گرفتار ملزمان ارشد پپو کی بیوہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.