تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:38

بینک آف پنجاب کیس کی سماعت،سابق ڈائریکٹرز کو نوٹس جا ری

جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے بینک آف پنجاب کیس میں بینک کے چاروں سابق ڈائریکٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ بینک کے ڈائریکٹرز نے اربوں روپے کے قرضے لیے، وہ کس طرح ری شیڈول کیے گئے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا لگتا ہے نیب اور بینک آف پنجاب لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کیس کی مزیدسماعت تین ہفتوں کے بعدکی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.