تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:48

گوجرانوالہ: عیسائی اور مسلمان بچوں کا جھگڑاتصادم میں بدل گیا

جیو نیوز - گوجرانوالہ … گوجرانوالہ کی مسیحی آبادی میں عیسائی اور مسلمان بچوں میں ہونیوالا جھگڑا بڑھ تصادم کی شکل اختیار کرگیا، علاقے میں نامعلوم افراد نے گاڑیوں اور دکانوں پر توڑ پھوڑ کرکے نقصان بھی پہنچایا۔ مسیحی آبادی فرانسیسی کالونی میں بچوں کے درمیان ہونیوالے لڑائی ۔بڑوں نے بیچ میں آکر معاملے کو الگ رنگ ہی دیدیا، مشتعل افراد نے مسیحی اور مسلمان برادری کو اشتعال دلانے کیلئے لاوٴڈ اسپیکر سے اعلانات کے ذریعے علاقے کو جنگ کا میدان بنادیا، مشتعل افرادنے پتھراوٴ اور توڑ پھوڑ بھی کی اور درجنوں گاڑیوں و دکانوں کو نقصان بھی پہنچایا۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تاہم بعدمیں مشتعل افرادکو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ جبکہ مشتعل افرادنے فرانسیسی کالونی پولیس چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اورسامان باہر پھینک دیا۔ مسلمان اور عیسائی برادری کے درمیان مذاکرات کاعمل جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.