تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:39

کوئٹہ سے سابق ایڈووکیٹ جنرل میر صلاح الدین مینگل کا اغوا

جیو نیوز - کوئٹہ … کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق ایڈووکیٹ جنرل میر صلاح الدین مینگل کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا، واقعے کے خلاف بلوچستان بار نے جمعرات کو صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ پولیس کے مطابق میرصلاح الدین مینگل کو 5 نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے باہر سے اس وقت اغوا کیا جب وہ ہائیکورٹ سے اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ گھرپہنچے تھے، ایک گاڑی میں سوار ملزمان نے ان کا راستہ روکا اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ بلوچستان بار کی جانب سے صلاح الدین مینگل کے اغواء کیخلاف کل جمعرات کو صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.