تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:58

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ترجیح ہے، ڈیڈ لائن نہیں دونگا، نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی

جیو نیوز - اسلام آباد … پانی و بجلی کے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ترجیح ضرور ہے لیکن اسے کل ہی ختم کرنے کا دعویٰ کر کے بعد میں شرمندگی نہیں اٹھانا چاہتا۔ وزارت کا چارج سنبھالنے سے پہلے اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وہ وزارت پانی و بجلی کے حکام سے ملاقات کے بعد ایسے منصوبوں پر کام کرنا چاہیں گے جن کے 30 سے 40 روز میں نتائج آنا شروع ہو جائیں۔ نگراں وفاقی وزیر نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈلائن دینے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.