تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:48

ماہرین کی کمی پاور سیکٹر بحران کی بہت بڑی وجہ ہے، ڈاکٹر ندیم الحق

جیو نیوز - اسلام آباد…ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا ہے کہ ماہرین کی کمی پاور سیکٹر بحران کی بہت بڑی وجہ ہے۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اسلام آباد میں سول بیورو کریسی میں جدیدیت پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریم ورک فار اکنامک گروتھ کے تحت سول سروس مارکیٹ اور اربن سیکٹر ریفارمز پر عملدرآمد میں ناکامی ہوئی۔ سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کا عمل صوبوں میں ہی رک گیا، مقامی سطح تک نہیں پہنچ پایا، ریگولیٹری ادارے ناکام ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقیوں کا سسٹم بے کارہے،سول بیورو کریسی میں ترقیاں کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔ ماہرین نے وفاقی سیکریٹریز کا تقرر میرٹ پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.