تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:28

لاہور میں غربت کی ستائی خاتون احتجاج کرنے کھمبے پر چڑھ گئی

جیو نیوز - لاہور … لاہور میں ایک خاتون غربت کے ہاتھوں تنگ آکر مسلم لیگ سیکریٹریٹ کے سامنے لگے کھمبے پر چڑھ گئی، مدد کی یقین دہانی کرکے ریسکیو عملے نے نیچے اتار لیا تاہم کچھ نہ ملا تو چند گھنٹوں بعد خاتون پھر کھمبے پر چڑھ گئی۔ 3 ماہ سے گھر کا کرایہ نہیں دیا، 2 بچے ہیں، گزارا نہیں ہوتا، کیا کروں۔یہ الفاظ تھے احتجاج کرتی خاتون کے۔ غربت کی ستائی چوہنگ کی یاسمین نے اپنی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کیلئے انوکھا راستہ اپنایا۔ ماڈل ٹاوٴن میں لگے پول پر چڑھی اور خودکشی کی دھمکی دے ڈالی، آس پاس کھڑے لوگوں نے اتارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، 2 گھنٹے احتجاج کیا۔ آخر ریسکیو حکام نے دلاسہ دیا کہ اس کی ملاقات مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں سے کرائیں گے، جس پر وہ نیچے آ گئی۔ ریسکیو حکام خاتون کو گاڑی میں بٹھایا اور اس کے گھر چھوڑ دیا۔ چند گھنٹوں بعد یاسمین دوبارہ ماڈل ٹاوٴن پہنچ گئی، کھمبے پر چڑھی اور احتجاج پھر شروع، سب نے بہت منت سماجت کی، لیکن خاتون کو نہیں اترنا تھا نہ اتری۔ بالآخرخاتون صحافی نے اس کام کا بیڑا اٹھایا۔ ریسکیو کی کرین پر سوار ہوئیں اور خاتون کو نیچے اتار لیا۔ مسلم لیگ ن کے اوکاڑہ سے رہنما علی رضا نے یاسمین کو 30 ہزار روپے جبکہ ق لیگ کے رہنما میاں طاہر صدیق نے 20 ہزار روپے دے دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.