3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:39
ملک بھرمیں اعلیٰ سطح کے76افسران کے تقرروتبادلے
جیو نیوز - اسلام آباد… بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھرمیں اعلیٰ سطح کے76افسران کے تقرروتبادلے کردئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ناصرکھوسہ وفاقی سیکریٹری خزانہ، جاوید اقبال چیف سیکریٹری پنجاب جبکہ منظور علی خان کو گریڈ 22 میں ترقی دیتے ہوئے سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رفعت شاہین، ظفرقادر اور رائے سکندر کو او ایس ڈی اور محمدارشادبھٹی کو سیکریٹری مواصلات تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے17پولیس افسران کوگریڈ21 میں ترقی دی گئی ہے، شاہداللہ بیگ سیکریٹری پیداوار، شفقت نغمی سیکریٹری کیڈ، شاہد رشید سیکریٹری آئی ٹی، انواراحمدسیکریٹری پانی وبجلی تعینات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 19 اور 20کے کئی پولیس افسران کومختلف صوبوں میں تعینات کیا گیا ہے، محمد اعجاز چودھری سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ اور امجدنذیر سیکریٹری سیفران تعینات کردئیے گئے ہیں۔