4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:58
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج اہم پریس کا نفرنس کریں گے
جیو نیوز - کراچی.... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین آج شام لال قلعہ گراو¿نڈ عزیز آباد میں انتخابات اور انتخابی عمل سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین پریس کانفرنس میں عام انتخابات ، الیکشن کمیشن کے حیران کن سوالات ، عدلیہ کے طرز عمل اور نگراں حکومت کی خاموشی پر انتہائی اہم نکات اٹھائیں گے۔اعلامئے کے مطابق اگر مخاطب اداروں کے کسی بھی رکن نے الطاف حسین کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ا±ن کے سوالوں کا جوا ب ثبوت و شواہد ، تاریخی حوالوں اور دلائل سے دیا تو الطاف حسین سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیں گے۔اعلامئے میں عوام، دانشوروں، مبصرین، نقادوں، کالم نویسوں اور قانونی ماہرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس پریس کانفرنس کو ضرور سنیں۔