تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:18

جعلی ڈگری،آج جمشید دستی اور سید عاقل شاہ کے کیسوں کے فیصلے متوقع

جیو نیوز - لاہور....جعلی ڈگری کے حوالے سے آج جمشید دستی اور سید عاقل شاہ کے کیسوں کے فیصلے متوقع ہیں ۔سابق ممبر قومی اسمبلی مظفرگڑھ جمشید دستی نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے اور گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے تو وہ بھی دیں گے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ اگر ان پر کرپشن ثابت ہو جائے تو انہیں پھانسی دے دی جائے کیونکہ کرپشن ان کی نہیں مخدوموں، نوابوں اور گیلانیوں کی مجبوری ہے۔13 مارچ کو جعلی ڈگری کے حوالے سے ملنے والے نوٹس سے پتا چل گیا تھا کہ انہیں الیکشن نہیں لڑنے دیا جائے گا۔ جاگیرداروں کی وجہ سے ان کیخلاف جعلی ڈگری کا معاملہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔میں جاگیرداروں کے خلاف لڑ لڑ کر تھک گیا ہوں۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ جاگیرداروں کے خلاف لڑ لڑ کر تھک گئے ہیں، ان کی آل اولاد کی بھی توبہ کہ وہ کبھی الیکشن لڑے۔۔ملک سے فرار نہیں ہو رہا،اگر گرفتار کیا گیا تو گرفتاری دوں گا۔جعلی ڈگری کے حوالے سے آج جمشید دستی اور سید عاقل شاہ کے کیسوں کے فیصلے متوقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.