4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:31
ارشد پپو قتل کیس شبہ میں انسپکٹر یوسف بلوچ کو حراست میں لے لیا گیا
جیو نیوز - کراچی....کراچی میں ارشد پپو قتل کیس کے سلسلے میں معطل انسپکٹر یوسف بلوچ کو پولیس نے حراست میں لے لیا،جسے بوٹ بیسن تھانے منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے فرار ہونے کی کوشش تو پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر زخمی کردیا،جسے بعد میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر یوسف بلوچ سے ابتدائی تحقیقات میں اہم معلومات ملی ہیں جس سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔اس سے قبل ارشد پپو کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،گرفتار ملزمان میں زبیر بلوچ،یاسرڈاڈا اورشاہ جہان بلوچ شامل ہیں،جبکہ نور محمد بلوچ عرف بابا لاڈلا ،زاہد لاڈلا،آصف تانا،فیصل پٹھان،یاسر پٹھان اورعزیر جان بلوچ مفرور ملزمان میں شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ ارشد پپو کی بیوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر یوسف بلوچ کو ارشد پپو قتل کیس میں حراست میں لے کر تفصیلی تفتیش کےلئے بوٹ بیسن تھانے منتقل کیا جارہا تھا کہ انسپکٹر یوسف بلوچ نے فرار ہونے کی کوشیش کی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسے گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار کی کوشش ناکام بنادی۔