4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:38
کرم ایجنسی :افغان طالبان کاچیک پوسٹ پر حملہ ،3سیکیورٹی اہلکار زخمی
جیو نیوز - کرم ایجنسی…کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغان طالبان نے حملہ کردیا۔حملے میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی کارروائی میں 3افغان شدت پسند ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے شبک میں افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پورٹ پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 3افغان شدت پسند ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد علاقے میں اعلیٰ حکام پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔